Compare yourself to you at your lowest point in the past and think about what's better now. Pat yourself on the back for it. If you think you're at your lowest point ever, then imagine one small thing - the tiniest thing you can think of- that you know you can make better. And then move on from there.
Labels: My likings
کہاں کسی کی قیامت میں مارا جاؤں گا
میں کم شناس مروّت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
مجھ بتایا ہوا ہے میری چَھٹی حس نے
میں اپنے عہدِ خلافت میں مارا جاؤں گا
میرا یہ خون میرے دشمنوں کے سر ہوگا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا
یہاں کمان اٹھانا میری ضرورت ہے
وگرنہ میں بھی شرافت میں مارا جاؤں گا
میں چُپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیر
گواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا
فراغ میرے لیے موت کی علامت ہے
میں اپنی پہلی فراغت میں مارا جاؤں گا
نہیں مروں گا کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
میں اب کی بار محبت میں مارا جاؤں گا
یہ نظم کسی رانا محمد دوشی صاحب کی ہے
Labels: Poetry
کیا عجب قحط پڑا ہے مجھ میں
منکشف آج تلک ہو نہ سکا
میں خلا ہوں کہ خلا ہے مجھ میں
Labels: Poetry
عرض کیا ہے۔۔۔
آپ کی آنکھیں جھیل سی گہری ہیں
جی چاہتا ہے اِن میں مچھلیاں چھوڑ دوں
Labels: Haha