Blogger Template by Blogcrowds.

بیچاری پاکستانی قوم بھول چکی ہے کہ 14 آگسٹس
کو کیا ہوا تھا؟

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گُل جیسے اندیشہ ٔ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے ، کھلا رہے صدیوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقار ِ وطن
اور اِس کے حُسن کو تشویش ِ ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو ، تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے ایک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جُرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

آہ ، خدا کرے! ـ


0 Comments:

Post a Comment



Newer Post Older Post Home